بین الاقوامی خبریں

انڈونیشیا: حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے سگنلز اور انسانی لاشیں ملنے کی رپورٹ

دبئی :(ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں ‘سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی’ کے سربراہ باگس پروہیٹو کا کہنا ہے کہ حکام نے اتوار کے روز ایسے سگنلز کا پتہ چلایا ہے جو ‘سری وجایا’ فضائی کمپنی کے طیارے کے ریکارڈر کے ہو سکتے ہیں۔ طیارہ ہفتے کے روز دارالحکومت جکارتا سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارہ انڈونیشیا کے شہر پونٹیانک جا رہا تھا۔فوجی بحری جہاز پر سوار مذکورہ ایجنسی کے سربراہ نے صحافیوں کو بتایا کہ "ہمیں دو مقامات پر سگنلز ملے ہیں ، یہ بلیک بکس ہو سکتا ہے”۔ ایجنسی کے مطابق بحیرہ جاوہ میں 75 فٹ کی گہرائی میں ایک سگنل ملا ہے۔پولیس نے اتوار کے روز بتایا کہ جس علاقے میں سری وجایا فضائی کمپنی کا بوئنگ 737-500 طیارہ غائب ہوا تھا وہاں طیارے کا ملبہ اور انسانی لاشیں ملی ہیں۔ طیارے میں کْل 62 افراد سوار تھے جن میں 10 بچے شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button