قومی خبریں

سپریم کورٹ کا مرکز کو کووڈ ویکسی نیشن پالیسی پرتمام دستاویزات داخل کرنے کا حکم

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے مرکز سے کہا ہے کہ وہ کووڈ19 ویکسی نیشن پالیسی کے بارے میں اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے تمام متعلقہ دستاویزات اور فائل نوٹنگز ریکارڈ کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ کووڈویکسین، کوویشیلڈ اور اسپوٹنک سمیت تمام ویکسین کی آج تک کی خریداری کی تفصیلات فراہم کرے۔

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس ایل این راؤ اور جسٹس ایس رویندر بھٹ پر مشتمل خصوصی بنچ نے کہاکہ مرکزی حکومت اپنا حلف نامہ داخل کرتے ہوئے اس بات کو بھی یقینی بنائے کہ ویکسینیشن پالیسی پر اپنے خیالات ظاہر کرنے والی تمام متعلقہ دستاویزات اور فائل نوٹنگ کی کاپیاں ساتھ ہوں۔

بنچ نے مرکز سے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائے کہ حکم میں ہر معاملے کا الگ جواب دیا جائے۔بنچ نے کہاکہ آج تک کووڈ 19 کے تمام ویکسینوں (کووایکن، کوویشیلڈ اور اسپوٹنک ) کی خریداری سے متعلق مرکزی حکومت کی تفصیلات کے سلسلے میں مکمل اعداد و شمار بیان کرنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button