بین الاقوامی خبریںسرورق

عمان کی ہندوستان،و دیگر مسافروں پر سفری پابندی میں توسیع

دبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)عمان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے برطانیہ، ہندوستان، پاکستان، بنگلا دیش سے آنے والے مسافروں پر پابندی میں توسیع کردی ہے۔عمان نے کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جی سی سی کے شہریوں پرسفری پابندیاں ختم کردی ہیں۔

عمان کا 103 ممالک کو 10 دن کی مفت ویزا انٹری دینے کا اعلان عمانی میڈیا کے مطابق برطانیہ، ہندوستان، پاکستان، بنگلا دیش سمیت سوڈان، برازیل، نائجیریا، تنزانیہ سے آنے والے مسافروں پر بھی پابندی عائدہے۔عمان میں ملائیشیا، ویتنام سے آنے والوں کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، یہ پابندی 5 جون سے غیر معینہ مدت کے لیے لگائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button