
لدھیانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)لدھیانہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پرایک خاتون نے بدھ کے روز ایک بچی کو جنم دیا۔اس دوران سیکیورٹی کور مہم کے تحت چیکنگ کے لئے تعینات ریلوے پروٹیکشن فورس کی ایک خصوصی ٹیم کی مدد سے اس خاتون کی مدد کی گئی۔دراصل خاتون ٹرین کے ذریعہ کٹھوعہ سے چھپرا جارہی تھی، لیکن جب ٹرین لدھیانہ پہنچی تو اس خاتون دردہونا شروع ہوگیا۔
جس کے بعد پلیٹ فارم نمبر 1 پراس کی ڈلیوری کرائی گئی۔دوسری جانب فیروز پور ڈویژن کے ڈویژنل ریلوے منیجر راجیش اگروال نے بتایا کہ اس خاتون کا نام ہوونتی دیوی ہے جو ٹرین میں تن تنہا سفر کررہی تھی۔ معلومات کے مطابق جب سیکیورٹی کور مہم کے تحت خصوصی ٹیم میں تعینات خاتون کانسٹیبل ڈھولی یادو پریا کے ساتھ سب انسپکٹر ریتا دیوی ٹرین کی چیکنگ کر رہی تھیں تو انہیں کوچ نمبر ایس 2 کی طرف سے کچھ شور سنائی دیا، جب انہیں معلوم ہوا کہ حاملہ عورت درد میں مبتلا ہے تو انہوں نے اس کی مدد کی۔
ہوونتی دیوی نامی حاملہ خاتون کی صحت اچانک لدھیانہ پہنچنے پر خراب ہوگئی۔ جس کی وجہ سے ایک اور مسافر نے ٹرین کی زنجیر کھینچ کر ٹرین کو روک دیا۔ اسی دوران اس کی بگڑتی ہوئی صحت کی وجہ سے اسے ٹرین سے باہر لے جایا گیا اور ایک ایمبولینس منگائی گئی لیکن تب تک وہ خاتون بچے کو جنم دینے ہی والی تھی، اس لئے اسے پلیٹ فارم پر پہنچا دیا گیا۔



