قومی خبریں

سی اے اے کے تعلق سے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کی طرف منسوب میسیج فرضی اور غلط ہے

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) آج کل سوشل میڈیا پرصدرجمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کی جانب منسوب سی اے اے کے تعلق سے ایک فرضی میسیج گردش میں ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ: "22 جون تک نامعلوم نمبر سے کال نہ اٹھائیں ، کیوں کہ 22 تاریخ کو ، ہندوستان کی سپریم کورٹ سی اے اے پر فیصلہ سنانے جا رہی ہے ،

لہذا بی جے پی ایسا کرکے سمرتھن کے لیے ثبوت اکٹھا کر رہی ہےاس فرضی میسیج کا مولانا ارشد مدنی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی اس طرح کی کوئی اپیل ان کے آفس سے جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button