نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک کے دارالحکومت دہلی میں کورونا کی دوسری لہر کے درمیان لوگوں کو بلیک فنگس جیسی مہلک بیماری کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دہلی میں بلیک فنگس کی وجہ سے اب تک 89 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جبکہ 863 مریض زیر علاج ہیں۔ جبکہ 92 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ دہلی میں اب تک بلیک فنگس کے کل 1044 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
بلیک فنگس کے علاج میں استعمال ہونے والے انجکشن ابھی تک 7000 روپئے میں مارکیٹ میں دستیاب ہیں ، لیکن اب یہ انجکشن صرف 1200 روپئے میں دستیاب ہوگا۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کچھ دن پہلے ہی اس انجکشن کا آغاز کیا ہے۔ اب تک ملک میں صرف ایک کمپنی امفوٹیرسن بی ایمولشن انجکشن تیار کررہی تھی ، لیکن اب وردھا کے جینٹیک لائف سائنس بھی اس انجکشن کی تیاری میں مصروف ہے۔جینٹیک لائف سائنس میں روزانہ 20000 انجکشن تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔



