قومی خبریں

سپریم کورٹ نے کہا ہر صحافی تحفظ کا مستحق ہے

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے سینئر صحافی ونود دوا کے خلاف بغاوت کا مقدمہ منسوخ کردیاہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ 1962 کا حکم ہر صحافی کو اس طرح کے الزام سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ، بی جے پی کے ایک رہنما کی شکایت کی بنیاد پر ونود دوا پر ہماچل پردیش میں ان کے ایک شو کے لئے دہلی فسادات پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے ملک بغاوت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ایک ایف آئی آر میں ان پر فرضی خبریں پھیلانے ، لوگوں کو اکسانے ، ہتک آمیز مواد شائع کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ سینئر صحافی دوا نے اس ایف آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے کیس کومنسوخ کردیا۔ تاہم عدالت نے دوا کی اس درخواست کو مسترد کردیا کہ 10 سالہ تجربہ رکھنے والے کسی صحافی کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی جانی چاہئے جب تک کہ یہ کسی ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں کسی سخت پینل سے منظور نہ ہو۔

عدالت نے کہا کہ یہ مقننہ کے دائرہ اختیار پر تجاوزات کے مترادف ہے۔سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر صحافی ایسے الزامات سے محفوظ ہے۔ عدالت نے کہاکہ ہر صحافی کو بغاوت سے متعلق کیدارناتھ کیس کے فیصلے کے تحت تحفظ کا حق حاصل ہوگا۔ 1962 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار رائے رکھنا غداری نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button