
گانگوان:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جنوبی کوریا کے ایک مال میں اسٹریٹ شو کے طور پر ایک پینٹنگ نصب تھی لیکن اُس کا ڈیزائن اور پینٹنگ کے نیچے پینٹ کے ڈبے اور برش دیکھ کر ایک جوڑے نے سمجھا کہ شاید یہ عوام کیلئے ایک تفریح کا سامان ہے کہ جو شخص بھی اس پینٹنگ میں مزید کچھ پینٹ کرنا چاہیے کرسکتا ہے اور یہی اُس جوڑے کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوئی۔
جنوبی کوریا میں ایک نوجوان جوڑے نے اپنا اتوار سیئول کے ورلڈ مال میں گزارا اور اسٹریٹ شو کی نمائش کے طور پر ایک مقام پر پینٹنگ دیکھی جس کے نیچے پینٹ کے ڈبے اور برش رکھے ہوئے۔
Young couple mistakenly vandalizes $440,000 painting in South Korea – ABC News – https://t.co/HmxwHzCw2l via @ABC
— UrduDuniya (@UrduDuniya_UDN) June 5, 2021
جوڑنے کو لگا کہ عوام بھی اس میں شریک ہوسکتی ہے اور انہوں نے برش اٹھا کر پینٹ کرنا شروع کردیا اور اس طرح انہوں نے 440،000 ڈالرز کی پینٹنگ برباد کردی۔



