قومی خبریں

تیسری لہر کی تیاری ،بچوں کے تحفظ کیلئے لیول -2کے کرونا وارڈ بنانے کا فیصلہ

لدھیانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بچوں کو کورونا کی تیسری لہر سے بچانے کے لئے آلات اور اہم نگہداشت کے یونٹ کی ضرورت ہے، وہیں اس سے بھی زیادہ طبی عملہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ضرورت ہے۔ اس وقت ضرورت کے لحاظ سے ضلع میں میڈیکل اور پیرا میڈیکل کاے نصف عملہ ہی موجودہے۔ انہوں نے کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران سیمپل لینے ،، ٹریسنگ ، ٹریکنگ ، علاج اور ویکسی نیشن میں اہم کردار ادا کئے تھے،لیکن کوویڈ کی تیسری لہر کے لئے ضروری ہے کہ پہلے اس کی تیاری کی جائے۔

دیہی علاقوں میں طبی سہولیات کی کمی اور لوگوں کی طرف سے بیماری کے تئیں صرف نظرکئے جانے کی وجہ سے دوسری لہر میں روزانہ 35 فیصد متاثریں دیہی علاقوں سے آرہے ہیں۔و ہیں مئی سے جون میں اب تک 646 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ ان میں سے 167 اموات دیہی علاقوں میں ہوئی ہیں۔ اس صورتحال میں تیسری لہر کے دوران بچوں کو بچانے کے لئے نہ صرف دیہی علاقوں میں بیداری کی ضرورت ہے، لیکن یہاں کی طبی خدمات کو بھی مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

تاہم حکام کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسی بندوست کیا جائے کہ ، گاؤں کے سطح پر ہی متأثرین کی شناخت ہوسکے ، اس کے لئے سی ایچ سی ، پی ا یچ سی لیول پرہی لیول-2کے وارڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، یہ وارڈ کس بنیاد پر تیار کئے جائیں گے ، اس کا فیصلہ ریاست کے جغرافیائی بنیاد پر کیا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button