
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزارت خارجہ (ایم ای اے) نے ہفتے کے روز بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی طلباء سے کہاہے کہ جوطلباء کورونا پابندیوں کی وجہ سے ہندوستان میں پھنسے ہوئے ہیں وہ اپنے او آئی اے II ڈویژن سے رابطہ کریں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کیاہے کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی طلبا جو کورونا اور دیگر پابندیوں کی وجہ سے بھارت میں پھنسے ہیں وہ او آئی اے II ڈویژن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
باغچی نے طلباء کے لیے دو ای میلز شیئر کیں جووبائی امراض کی وجہ سے بیرون ملک جانے سے قاصرہیں۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی طلباء جو کورونا کی وبا کی وجہ سے پابندیوں کی وجہ سے ہندوستان میں پھنسے ہیں۔
وہ ای میل کے ذریعہ اپنا ای میل آئی ڈی اور موبائل نمبر او آئی اے II ڈویژن کوبھیج سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی دوای میل آئی ڈی(us.oia2@mea.gov.in اور so1oia2@mea.gov.in ) بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔



