بین الاقوامی خبریں

امریکی ہوائی کمپنی سوپر سونک مسافر بردار طیارے خریدے گی

نیویارک:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایک امریکی ہوائی کمپنی نے اپنی کمرشل پروازوں کے لیے اتہائی تیز رفتار سپر سونک طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح ہر پرواز کا دورانیہ نصف ہو کر رہ جائے گا۔ نیو یارک سے لندن کی پرواز صرف ساڑھے تین گھنٹے کی ہو جائے گی۔بڑی امریکی ہوائی کمپنی یونائیٹڈ ایئر لائن نے اعلان کیا کہ وہ اپنے کمرشل طیاروں کے وسیع نیٹ ورک میں سپر سونک ہوائی جہازوں کو شامل کرے گی۔

اس کا مقصد مختلف پروازوں کے دورانیے میں کمی لانا ہے۔ یونائیٹڈ ایئر لائن کی سپر سونک ہوائی جہازوں پر مشتمل پروازوں کا سلسلہ سن 2029 میں شروع ہو گا۔ یونائیٹڈ ایئر لاین کی پروازیں دنیا کے پانچ سو مقامات تک جاتی ہیں۔یونائیٹڈ ایئر لائن کے مطابق مسافر بردار سپر سونک کمرشل طیاروں کا معاہدہ بْومز اورچؤر ایئر لائنر کے ساتھ کیا گیا ہے۔ یہ ادارہ پہلی پرواز کے لیے اولین ہوائی جہاز سن 2029 میں فراہم کرے گا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طیارے اسی وقت حاصل کیے جائیں گے جب وہ سیفٹی کے تمام ضوابط پر پورے اتریں گے۔یونائیٹڈ ایئر لائن کے مطابق مسافر بردار سپر سونک کمرشل طیاروں کا معاہدہ بْومز اورچؤر ایئر لائنر کے ساتھ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ان کی پائیداری اور آپریشن کی ضروریات کو بھی پرواز سے قبل مکمل طور پر جانچا اور پرکھا جائے گا۔ ان تمام ضوابط کے سو فیصد مناسب ہونے کی صورت میں پینتیس طیارے خریدے جائیں گے۔

سپر سونک طیاروں کی کمرشل پروازوں سے وقت کی بچت ہو گی۔ ہر پرواز کا دورانیہ نصف ہو کر رہ جائے گا۔ نیو یارک سے لندن کی پرواز صرف ساڑھے تین گھنٹے کی ہو جائے گی۔ اسی طرح سان فرانسیسکو سے جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کی پرواز صرف چھ گھنٹے کی رہ جائے گی۔ بومز اورچور ایئر لائنر کی ایک پرواز پینسٹھ سے اٹھاسی مسافروں پر مشتمل ہو گی اور اس کا انداز آج کے دور کی پروازوں کی فرسٹ کلاس جیسا ہو گا۔

یہ امر اہم ہے کہ بومز اورچور ایئر لائنر کا سپر سونک کمرشل طیارے بنانے کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ایک اور کمپنی ایریون کا سپر سونک ہوائی جہاز بنانے کا منصوبہ عدم سرمایے کی نذر ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button