
پھول پور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)عتیق احمد ، جو اتر پردیش کے پھول پور سے رکن پارلیمنٹ تھے ، کی مشکلات کم ہوتی دکھائی نہیں دیتی ہیں۔ عتیق کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف کارروائی کا عمل جاری ہے۔ اب الزام عتیق کے بھائی پر پڑا ہے۔ یوپی حکومت نے عتیق احمد کے بھائی اشرف احمد کے خلاف کارروائی کی ہے۔ حکومت نے اشرف کے تقریباََ 25 کروڑ روپے کے اثاثے منجمدکردیئے ہیں۔
معلومات کے مطابق خالد عظیم عرف اشرف ،عتیق احمد کے بھائی کے تقریباََ 25 کروڑ روپے کے اثاثے منجمد ہوگئے ہیں۔اشرف کی ضبط جائیداد میں پریاگراج ضلع کے علاقے دھمنگ گنج کے تحت قصاری مساری میں واقع پلاٹ بھی شامل ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ مساری کے پلاٹوں کو جو ضبط کیا گیا ہے وہ پانچ بیگہ میں ہیں۔ پانچ بیگہ میں 12 پلاٹ ہیں جو اب ضبط ہوگئے ہیں۔ان تمام پلاٹوں کو ضبط کرنے کے بعد پولیس نے موقع پر نوٹس بورڈ لگا دیا ہے۔



