نابالغ لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 24 سالہ نوجوان گرفتار، پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممبئی کے کرلا کے علاقے سے ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نہرو نگر پولیس نے 24 سالہ نوجوان کو دو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کرنے اور ان سے چھیڑچھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی ایک 17 سالہ نابالغ لڑکے کے خلاف متاثرہ لڑکی سے چھیڑچھاڑ کرنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
اس معاملے میں دونوں نابالغ لڑکیوں کے باپ نے پولیس کو اپنے جواب میں بتایا کہ اس معاملے میں پچھلے کئی مہینوں سے گرفتار 24 سالہ ملزم اس کی 13 سالہ اور 15 سالہ لڑکی کو اپنے موبائل میں فحش ویڈیو دکھا کر ان سے اس ویڈیو کی کاپی کرنے کو کہتاتھا۔ ملزم اسی علاقے میں رہتا ہے جہاں دونوں لڑکیاں رہتی ہیں، اسی وجہ سے وہ اکثر کسی نہ کسی بہانے سے دونوں کو یاکسی ایک کو اپنے گھر بلاتاتھا اور ان کے ساتھ زیادتی کرتاتھا۔
متاثرہ لڑکی نے اپنے والد کو بتایا کہ وہ اسے دھمکی دیتا تھا کہ اگر وہ کسی کو اس بارے میں آگاہ کرے گی تو ان کی خیرنہیں ۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک 17 سالہ لڑکے کے خلاف چھیڑچھاڑ کا مقدمہ درج کیا ہے کیونکہ وہ متاثرہ لڑکی سے فحش گفتگو کر رہا تھا۔
یہ بات اس وقت منظرعام پر آئی جب ایک متاثرہ لڑکی نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور ساری بات اپنے والد کو بتائی۔ نہرو نگر پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شکایت موصول ہونے کے بعد ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 354، 376، 506 اور تحفظ اطفال کی دفعہ 4،6،8،10 اور 12 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔



