قومی خبریں

انکم ٹیکس کا نیا پورٹل،18 جون سے لانچ ہوگانیا ٹیکس پیمنٹ سسٹم

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزارت خزانہ کل ایک نیاانکم ٹیکس پورٹل لانچ کرنے جارہی ہے۔اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے مرکزی بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے کہا کہ نیا پورٹل پیر سے چالو ہوگا۔ تاہم اس پورٹل پر ٹیکس کی ادائیگی کا نیا نظام 18 جون کو شروع کیا جائے گا۔ نیز بورڈ نے کہا کہ اس پورٹل کے ساتھ ہی اس کا ایپ بھی لانچ کیا جائے گی۔

بتادیں کہ موجودہ پورٹل میں ٹیکس جمع کروانے کی مقررہ تاریخ کے قریب اس کے کام میں دشواریوں کے واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ سی بی ڈی ٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ اس کا نیا انکم ٹیکس پورٹل کل سے چالو ہو گا۔ تاہم ٹیکس کی ادائیگی کا نیا نظام اور اس کا موبائل ایپ ایڈوانس ٹیکس جمع کروانے کی تاریخ کے بعد 18 جون سے چالو ہو گا۔

یہاں تک کہ ٹیکس دہندگان کو بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کی ادائیگی کے نئے نظام کی عادت بنانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ تمام ٹیکس دہندگان استعمال کرنے سے پہلے اس کی خصوصیات کو اچھی طرح سے سمجھیں،

ہم اپنے تمام ٹیکس دہندگان سے انکم ٹیکس پورٹل کے اجراء کے بعد شروع میں ہی صبر کی اپیل کرتے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑی تبدیلی ہے اور ٹیکس کی ادائیگی کے نئے نظام سمیت اس کی دیگر تمام خصوصیات بھی جلد جاری کردی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button