جرائم و حادثات

آندھرا پردیش: وشاکھاپٹنم میں 3 سالہ بچی کا قتل، ماں کا دوسرے شخص کے ساتھ تھا ناجائز تعلق

وشاکھاپٹنم:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں دل دہلانے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پی ایم پالیم پولیس اسٹیشن کے علاقے میں تین سال کی ایک بچی کا قتل کردیا گیا۔ کسی دوسرے شخص کے ساتھ ماں کا ناجائز تعلق معصوم کے قتل کی وجہ بن گیا۔ ماریکاوالسا کے رہائشی رمیش کی شادی ورالکشمی سے سال 2016 میں ہوئی تھی،

ان دونوں کی ایک تین سالہ بیٹی سندھوشری ہے۔رمیش کو شبہ تھا کہ اسی علاقے کے رہائشی جگدیش نامی ایک اور شخص کی اپنی اہلیہ ورالکشمی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ اس معاملے کے بارے میں رمیش اور ورالکشمی کے مابین ہمیشہ لڑائی ہوتی رہی۔ بتایا جارہا ہے کہ تین ماہ قبل ورالکشمی اس شخص کے ساتھ اپنی بیٹی کولے کر گھرچھوڑکر بھاگ گئی۔

وشاکھاپٹنم ڈی سی پی رستوگی نے بتایا کہ ورالکشمی اپنے شوہر رمیش سے علیحدگی کے بعد جگدیش کے ساتھ ایک الگ مکان میں رہ رہی تھی۔ جگدیش بھی اپنی بیوی بچوں کو چھوڑ کر ورالکشمی کے ساتھ رہ رہا تھا، ان دونوں کے ناجائز تعلقات تھے۔2 مئی کو ورلکشمی نے اپنے شوہر رمیش کو فون کیا اور بتایا کہ اس کی بیٹی سندھوشری کی طبیعت خرابی کی وجہ سے چل بسی ۔

جیسے ہی رمیش اپنے اہل خانہ کے ساتھ وہاں پہنچا، تب تک انہوں نے بچی کی لاش دفن کردی تھی۔ رمیش کو شبہ تھا کہ شاید اس کی بیوی ورلکشمی یا جگدیش نے اس کی بیٹی کو قتل کردیا ہے۔ڈی سی پی کے مطابق رمیش نے پی ایم پلیم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے ورالکشمی اور جگدیش سے پوچھ گچھ کی تو حقیقت سامنے آئی۔

جگدیش نے معصوم کے قتل کا اعتراف کیا۔ پولیس کے مطابق جگدیش اور ورلکشمی مالی بحران سے گذر رہے تھے اور معصوم سندھوشری دونوں کے مابین جسمانی تعلقات کے دوران رکاوٹ بن رہے تھے، کیوں کہ ورلکشمی اپنی بیٹی کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے تھے۔

جب ورلکشمی باہر چلی گئی تو غصے کے عالم میں جگدیش نے اسے سینے میں اتنی زور سے مارا کہ وہ دم توڑ گئی۔جب پولیس ورالکشمی اور جگدیش کو پوچھ گچھ کیلئے جارہی تھی۔ غصے میں رمیش کے لواحقین نے ورالکشمی اور جگدیش پر حملہ کرنے کی کوشش کی، مشتعل ہجوم نے پولیس کی کار پر بھی حملہ کیا۔ پولیس نے ملزم جگدیش کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button