
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پورے میں پیر کو کورونا کے 1 لاکھ 636 نئے کیس درج ہوئے، 61 دنوں کے بعد سب سے کم کیسز درج ہوئے ہیں۔اس سے کم کیسز 6 اپریل کو 96982 درج کئے گئے تھے۔مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ایک ہزار 1,00636کیسز درج ہونے کے بعدمریضوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 9 ہزار 975 ہوگئی ہے۔
اس دوران 2427 افراد کی موت ہوئی ہے جس کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 186 ہوگئی ہے۔ یومیہ کیسز کی رفتار گرچہ ایک لاکھ سے زیادہ ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ نئے مریضوں کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 74 ہزار 399 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ موجودہ وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 1401609 ہوگئی ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 74 ہزار 399 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 2 کروڑ 71 لاکھ افراد اس صحت یاب ہوئے ہیں۔پیر کو مسلسل 14 ویں دن کورونا مریضوں کی شرح 10 فیصد سے کم ریکارڈ کی گئی ۔ وزارت صحت کے مطابق پیر کے روز مثبت شرح 6.33 فیصد ہے۔ جبکہ صحت یابی کی شرح 93.94 فیصد اور شرح اموات 1.21 فیصد ہے۔



