بین ریاستی خبریں

بجلی محکمہ کی بڑی لاپرواہی اجاگر، مشہور شاعر منظر بھوپالی کوبھیجا 37 لاکھ کا بجلی بل

بھوپال:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)صوبہ مدھیہ پردیش کے محکمہ بجلی کی ایک اور غفلت سامنے آگئی ہے، یہ محکمہ اپنے کارناموں کی وجہ سے اکثر تنازعات میں رہتا ہے۔ اس بار محکمہ نے ملک کی مشہور شخصیات میں شامل اور اردو کے مشہور شاعر منظر بھوپالی کو 36 لاکھ 81 ہزار کا بجلی بل بھیج دیا۔ مئی ماہ کا یہ بل ان کے تین کمرے والے مکان کا ہے۔

شہر کے وی آئی پی روڈ پر مقیم شاعر منظر بھوپالی کو جب یہ بل ملا ، انہوں نے بجلی بل سوشل میڈیا پر شیئر کرکے آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کو دیکھ کر اس کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھاگیا۔ انہوں نے محکمہ کو بتایا کہ اسے یہ بل ایسے وقت میں ملا ہے جب وہ ہر ماہ پابندی کے ساتھ بجلی بل ادا کرتے ہیں۔

منظر بھوپالی نے شاعرانہ اندا ز میں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’’محبت کی چراغوں کی روشنی کم ہے ، دیئے جلاؤ کہ دنیا میں روشنی کم ہے ‘‘۔بجلی محکمہ نے کرونا درومیں ہمارا دیا ہی گل کردیا ۔ایم پی(مدھیہ پردیش ) غضب ہے ، سب سے عجب ہے ۔ اس نعرے کی حقیقت یہ میرے گھر کے ایک ماہ کا بجلی کا بل 36 لاکھ 86 ہزار 660 روپیہ ہے۔

انہوں نے صوبائی وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ صاحب کرونا دور میں کسی شاعر کے ساتھ اس طرح کا مذاق اچھا نہیں ہے۔ لاک ڈاؤن اور کرونا کی وجہ سے شاعر کے قلم کی سیاہی بھی سوکھ چکی ہے ، تو یہ 36 لاکھ روپے کہاں سے لاکر ادا کئے جائیں۔ یہ بل رشوت ستانی اور بدعنوانوں کی کھلی ’دعوت‘ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button