
جے پور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جے پور میں پیر کو اجتماعی عصمت دری کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آگیا۔ یہاں اتوار کی رات کار میں سوار 3 بدمعاشوں نے ایک 22 سالہ لڑکی کا جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔لڑکی دیر رات ہوٹل سے پارٹی منانے کے بعد واپس لوٹ رہی تھی۔ملزمان متاثرہ لڑکی کو لفٹ دینے کے بہانے ویران علاقے لے گئے تھے،جہاں ملزمان نے باری باری سے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی راہگیروں کی مدد سے کسی طرح بھانک روٹا تھانہ پہنچی۔ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ متأثرہ لڑکی کا علاج کیا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عصمت دری کی شکار ر لڑکی کا تعلق نہر گڑھ علاقے سے ہے۔ پولیس تھانہ میں دیئے بیان میں لڑکی نے بتایا کہ وہ دوستوں کے ساتھ سی اسکیم میں اھنسا سرکل کے قریب واقع ایک ہوٹل آئی تھی۔
وہاں اس نے دوستوں کے ساتھ شراب پارٹی منائی تھی، رات ڈھائی بجے کے قریب اس کو ا س کے دوست رکشت نے کسی کام کے لئے بھنک روٹا بلایا تھا، وہ دونوں بھونک روٹا گئے۔ دونوں کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوئی، رکشت اسے چھوڑ کر چلا گیا۔ قریب میں ہی کھڑے تین لڑکے ان دونوں کی باتیں سن رہے تھے،یہ تینوں ملزمان رکشت کے جانے کے بعد آئے، اور لڑکی کو لفٹ دینے کے بہانے کو زبردستی گاڑی میں بٹھایا۔
اس نے لڑکی کے ساتھ مار پیٹ بھی کی،گاڑی میں بٹھانے کے بعدملزمان اسے ویران جگہ لے گئے۔ یہاں تینوں ملزمان نے باری باری سے جنسی زیادتی کی،جب اس نے احتجاج کیا ،تو مار پیٹ کی، اس کے بعد ملزمان اسے وہاں چھوڑ کر چلے گئے ۔ رات کے 3 بجے کے قریب جنسی زیادتی کی شکار لڑکی کسی طرح سڑک پر پہنچی، یہاں اس نے ایک کار رکوائی اور اس کے ساتھ پیش آئے حادثہ کے بارے میں بتایا۔ اس کے بعد کار میں موجود شخص اسے لے کر تھانہ بھنک روٹا آ گیا۔
کرونا کی وجہ سے سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ،اس صورتحال میں لاک ڈاؤن کے باوجود نوجوان ،مرد اور خواتین رات دیر تک ہوٹل میں جشن مناتے رہتے ہیں۔ دیر رات پولیس نے دونوں کو کہیں بھی ناکہ بندی پر نہیں روکا۔ جس کی وجہ سے پولیس کے طریقۂ کار پر سوالیہ نشان لگتا ہے ۔



