سرورقفلمی دنیاقومی خبریں

دلیپ کمار کی طبیعت بہتر،سائرہ بانو نے تازہ تصویر پوسٹ کی

ممبئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مشہور ومعروف اداکار اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار میں شمال مغربی ممبئی کے کھار علاقہ میں واقع ہندوجااسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کے پرستاروں میں کافی بے چینی پائی جاتی ہےاور ان کی اہلیہ وقتاً فوقتاً ٹوئیٹ کرتی رہتی ہیں اور آج شام ایک تازہ تصویر جاری کی ہے۔مذکورہ تصویر میں سائرہ بانو بھی نظر آرہی ہے،

 دلیپ کمارنے نیلے رنگ کی قمیض پہن رکھی ہے،لیکن وہ بہت کمزور نظر آرہے ہیں،تصویر پر پیر کی تاریخ اور شام کے سوا پانچ بجے کا وقت تحریر ہے۔ایک دوسرے ٹوئیٹ میں انہوں نے دلیپ کمار کی طبیعت کی معلومات دی ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے یوسف صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور ممبئی کے اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔

انہوں نے شیدائیوں کا ان کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔سائرہ بانو نے کہاکہ "میں التجا کرتی ہوں کہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور صاحب کے لیے دعاکریں اور میری دعا ہے کہ خدا سبھی کو کوروناسے محفوظ رکھے۔واضح رہے کہ بزرگ اداکار دلیپ کمار کو اتوار کو صبح سانس لینے کی تکلیف کے بعد اسپتال داخل کیا گیا تھا۔اطلاع کے مطابق 98 سالہ شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے اداکار کو شمال مغربی ممبئی کے کھار میں واقع ہندوجا اسپتال میں پہنچایا گیا،

جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے اور انہیں آکسیجن پر رکھا گیا ہے۔دلیپ کمار نے 1944 میں فلم جواہر بھاٹا سے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کیا تھا۔ان کوآخری بار 1998 میں فلم قلعہ میں دیکھا گیاتھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button