بین ریاستی خبریں

 رکن پارلیمنٹ نونیت کور رانا کا برادری سرٹیفکیٹ ممبئی ہائی کورٹ نے کیارد،لگایا 2 لاکھ کا جرمانہ

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ممبئی ہائی کورٹ نے امراوتی سے لوک سبھا کی رکن پارلیمنٹ نونیت کور رانا کی ذات کا سرٹیفکیٹ منگل کو رد کردیاہے۔ ذات پات کا سرٹیفیکیٹ منسوخ کرتے ہوئے عدالت نے ان پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی لگایا ہے۔ شیوسینا کے سابق ممبر پارلیمنٹ آنندرا ئواڈسول نے نونیت کور رانا کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
آنندرا اڈسول نے عدالت میں دعوی کیا تھا کہ ان کی برادری کا سرٹیفکیٹ فرضی تھا۔ بتادیں کہ امراوتی پارلیمانی نشست محفوظ سیٹ تھی۔ نونیت کور رانا نے یہاں سے الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی۔ آنندراؤ نے الزام لگایا کہ نونیت کور رانا نے جعلی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر یہاں سے لوک سبھا انتخابات لڑا اور کامیابی حاصل کی۔سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ نونیت کور رانا اپنے تمام سرٹیفکیٹ 6 ہفتوں میں پیش کریں۔
عدالت کے فیصلے کے بعد ان کی رکنیت جانے کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے۔ بتادیں کہ سال 2014 میں نونیت رانا سیاست میں داخل ہوئی تھیں۔ اس دوران وہ این سی پی کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں اتری تھیں لیکن وہ انتخاب ہار گئیں۔ تاہم سال 2019 میں وہ آزادطورپر الیکشن لڑی اور الیکشن جیتنے کے بعد لوک سبھا پہنچ گئیں۔ نونیت رانا کے شوہر روی رانا مہاراشٹر کے ایم ایل اے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button