کریمنگر:11/جنوری (عبدالرحمٰن)کریم نگر کا سالانہ اجلاس بمکان محمد عبدالحفیظ صدیقی بابا سرپرست ضلع کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جسمیں مسیح الدین افسر انجنئیر ممبر نیشنل کونسل میوا مہمان خصوصی اور ڈاکٹر خلیل الدین (پی ایچ ڈی) ۔مسعود علی اکبر اسٹیٹ نائب صدور مہمان اعزازی شریک رہے۔
جناب عبدالجلیل جنرل سکریٹری نے اجلاس کی کاروائی چلاتے ہوئے منظور کی گئی قراردادوں کو ریاستی کمیٹی اور نیشنل کونسل میں روانہ کرنا طئے کیا۔قدیم ضلع کریم نگر کے چاروں اضلاع جگتیال سرسلہ پداپلی اور کریمنگر میں میوا کو مضبوط کرنےممبر سازی کے آغاز کا فیصلہ لیا گیا۔2021 کی ڈائری و کیلینڈر کیلئے فنڈ ب کےلیے اسٹیٹ فینانس سکریٹری مرزأ رشید احمد بیگ کے گوگل یا فون پے کےاکاونٹ میں جمع کرنا طئے کیا گیا۔
اجلاس میں محمد عمر علی نائب صدر۔علاء دین اور نعیم الدین احمد سیکریٹریز اسماعیل خان ٹریثیرر شریک رہے۔ڈاکٹر محمد خلیل الدین کی قرأت سے اجلاس کا آغاز میر آصف علی آرگنائیزنگ سکریٹری کے شکریہ اور عبدالحفیظ قریشی مشیر ضلع کمیٹی کی میوا اسوسیئشن اور ملت اسلامیہ کی مضبوطی اور خصوصن مفتی محمد علی صدیقی مرحوم ( فرزند سرپرست ضلعی میوا ) کی مغفرت کیلئے دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا۔
۔




