بین ریاستی خبریںسرورق

غازی آباد میں بلیک ، وائٹ اورییلو فنگس کے بعد نیا وائرس دریافت

غازی آباد :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ملک کے دارالحکومت دہلی سے متصل یوپی کے غازی آباد میں کرونا وائرس کے بعد بلیک ،وائٹ اور ییلوفنگس کے بعد نئے وائرس کی وجہ سے ہلچل مچ گئی ہے۔ وہیں ڈاکٹر کا دعویٰ ہے کہ غازی آباد کے ایک مریض میں ملک میں پہلا ہرپس سمپلیکس وائرس (Herpes Simplex Virus) پایا گیا ہے۔

اسے ڈاکٹروں نے کرونا مریضوں کے لئے ا نتہائی خطرناک بھی قرار دیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق کرونا کے بعد جن کی قوت مدافعت کم ہے یا وہ کسی بھی دوسری بیماری میں مبتلا ہیں ، یہ وائرس انہیں اپنا شکار بناسکتا ہے،جبکہ اس کا علاج بھی کافی مہنگا ہے۔ غازی آباد کے ڈاکٹر بی پی تیاگی نے بتایا کہ غازی آباد میں ملک کا پہلا ہرپس سمپلیکس وائرس پایا گیا ہے ، جو مریض کی ناک میں پایا گیا ہے، یہ انتہائی خطرناک ہے۔

اگر علاج میں تاخیر ہوتی ہے تو یہ کرونا وائرس سے بھی زیادہ مہلک ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر بی پی تیاگی نے بتایا کہ یہ وائرس ان لوگوں کے لئے زیادہ مہلک ہے جن کی قوت مدافعت کمزور ہے یا وہ دوسری بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹر بی پی تیاگی کے مطابق غازی آباد کے مودی نگر کے رہائشی ویوک تیاگی کو یہ وائرس لاحق ہوا ہے ، جو ہمارے اسپتال میں مستقل طور پر زیر علاج ہے، تاہم اس کا علاج بھی بہت مہنگا ہے۔

ویسے اس بیماری کی دوا ہمارے پاس ہے ، جس سے مریض کا علاج ممکن ہے۔ ڈاکٹر نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ،کیونکہ وہ لوگ جو کرونا وائرس سے شفا پار ہے ہیں ، انہیں ایسی بیماری کا شدید خطرہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button