
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تلنگانہ حکومت نے 12 ویں جماعت کے انٹرمیڈیٹ کا امتحان منسوخ کردیا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (ٹی ایس بی آئی ای) کے امتحانات کورونا کی وجہ سے اپریل میں ملتوی کردیئے گئے تھے۔ لیکن اب بارہویں بورڈ کے امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تلنگانہ انٹر کا امتحان یکم مئی سے 19 مئی تک ہونا تھا۔ ٹی ایس انٹر کے سال دوئم کے طلبہ کے پریکٹیکل امتحانات 29 مئی سے 7 جون تک ہونے والے تھے۔مرکزی حکومت کی جانب سے 12 ویں سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد مدھیہ پردیش، راجستھان، گجرات اور مہاراشٹر سمیت متعدد ریاستوں نے بھی بورڈکے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تلنگانہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ٹی ایس ایس ایس سی) کے امتحانات پہلے ہی منسوخ ہوچکے ہیں اور اس کے نتائج کا اعلان بھی کردیا گیا ہے ۔



