موتی ہاری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بہار کے ضلع ویسٹ چمپارن میں حالیہ عرصہ میں 54 سرکاری ٹیچرس کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہوچکے ہیں۔ مصیبت پر مصیبت کے مصداق ان ٹیچروں کے متاثرہ خاندانوں کو ابھی تک حکومت نے ایکس گریشیا سے محروم رکھا ہے۔ جس وقت وہ ٹیچرس کوویڈ سے متاثر ہوکر علیل تھے اس مدت کے دوران ان کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی۔
تنخواہیں نہیں دی گئی، متاثرہ خاندان ایکس گریشیا سے بھی محروم
گورنمنٹ اسکول ٹیچر دیپک آنند کی 30 سالہ بیوہ کماری نیہا نے بتایا کہ جس وقت اس کا شوہر سرکاری دواخانہ میں زیرعلاج تھا ، اس مدت کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔ دیپک ان 54 سرکاری ٹیچروں میں سے ہے جو اپریل میں کورونا کی دوسری لہر کے شروعات کے بعد سے اضلاع مشرقی اور مغربی چمپارن میں فوت ہوچکے ہیں۔
اس ضمن میں ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے کہا کہ کورونا کے متاثرین اور متوفیوں کا ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے۔ اپریل اور مئی 2021ء میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 ٹیچرس ایسٹ چمپارن میں فوت ہوئے۔ اسی طرح ویسٹ چمپارن میں 25 کورونا اموات ہوئی ہیں۔



