بین ریاستی خبریںسرورق

رضیہ سلطانہ ڈی ایس پی بننے والی پہلی مسلم خاتون

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بہار پبلک سروس کمیشن کے نتائج میں مسلم امیدواروں کی نمایاں کامیابی سرخیوں میں ہے۔89 مسلم امیدواروں نے اس سال کامیابی حاصل کی ہے،ان میں ایک ہیں رضیہ سلطانہ ۔گوپال گنج کی رضیہ سلطان بہار کی پہلی مسلم خاتون امیدوار بنی ہیں جسے ڈی ایس پی کےلئے منتخب کیا گیا ہے۔ وہ گوپال گنج کے ہتھوعہ کے رتن چک کی رہنے والی ہیں۔

اس بار 40 ڈی ایس پیز میں سے چار مسلمان ہیں۔ کل 1454 میں ، 89 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔رضیہ سلطانہ کی کامیابی نےمسلم لڑکیوں میں جوش وخروش پیدا کردیا ہے جس کو اب ایک مثالی کامیابی مانا جارہا ہے۔رضیہ سلطانہ کا کہنا ہے کہ بطور ڈی ایس پی ، ان کی پہلی ترجیح جرائم پر قابو پانا ہوگی۔ نیز ، خواتین پر گھریلو تشدد یا تشدد کو بھی روکنا ہوگا۔

رضیہ سلطانہ نے بتایا کہ پٹنہ میں بی پی ایس سی کی کوچنگ ہندی میں ہے ، لہذا وہ آرام سے نہیں بیٹھیں۔ خود مطالعہ کیا اور انگریزی میڈیم میں تمام پیپرز دیئے۔ ان کا مضمون مزدوری اور معاشرتی بہبود تھا۔پٹنہ میں نوکری کرتے ہوئے تیاری کی اور پہلی ہی کوشش میں کامیابی حاصل کی۔مستقبل میں یو پی ایس سی کی تیاری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

اس کے والد بوکارو اسٹیل پلانٹ میں اسٹینوگرافر تھے۔ اس کا انتقال ہوگیا ہے۔ چاچا پرائمری ہیلتھ سنٹر سے میڈیکل آفیسر انچارج کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ وہ سات بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ ایم بی اے کرنے والا اکلوتا بھائی جھانسی کی ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا ہے۔ ‘

متعلقہ خبریں

Back to top button