بین الاقوامی خبریں

جنوبی کوریا: 5 منزلہ عمارت مسافر بس پر آگری۔9ہلاک، ویڈیو وائرل

نیویارک:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جنوبی کوریا میں پانچ منزلہ عمارت منہدم کرنے کے دوران سڑک سے گزرنے والی مسافر بس پر گرگئی ۔جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ8 شدید زخمی ہوگئے۔عمارت مسافر بس پر گرنے کا واقعہ دارالحکومت سیئول کے جنوب مغربی حصے میں پیش آیا-

5 منزلہ عمارت گرانے کیلئے وہاں سے عملے کو ہٹالیا گیا تھا کہ اچانک عمارت سڑک سے گزرنے والی مسافر بس پر آگری,حادثے کے وقت بس میں17 افراد سوار تھے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button