بین الاقوامی خبریں

افغانستان:مسلح افراد کے حملے میں بارودی سرنگوں کی صفائی کرنے والے 10 کارکن ہلاک۔14 زخمی

کابل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں مسلح افراد نے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنے والوں کے کیمپ پر حملہ کردیا -جس کے نتیجے میں کم از کم 10 کارکنان ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آر یان نے بدھ کے روز شِنہوا کو بتایا کہ طالبان تنظیم کے دہشت گردوں نے مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے صوبہ کے بغلان ضلع میں واقع کیمپ پر حملہ کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ بارودی سر نگوں کی صفا ئی کر نے والوں نے رات کو اپنے کیمپ میں واپس آنے سے قبل مخصوص علاقے میں نصب بارودی سرنگوں کے خا تمہ کے لئے دن کے وقت کام کیا۔تاحال کسی گروپ نے بھی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔انہوں نے اس حملے کا الزام طالبان پرعائد کرتے ہوئے کہا کہ بارودی سرنگوں کی صفائی کرنے والے ہر روز افغانستان کی برادریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button