قومی خبریں

الیکشن کمیشن کے تینوں افسران یوپی کے ہی کیوں؟

یوپی الیکشن کے تناظرمیں راج ببرکے ٹویٹ پرنئی بحث شروع

لکھنو:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اترپردیش کی سیاست میں اب اسمبلی انتخابات کی مہک تیزہونے لگی ہے۔ انتخابات میں ابھی چند ماہ باقی ہیں۔ بی جے پی تنظیم سے لے کر یوگی حکومت کی توسیع تک ، سوشل میڈیا پر روزانہ چرچا ہے۔ اس سب کے بیچ میں کانگریس کے رہنما راج ببر نے ایک دلچسپ ٹویٹ کیا ہے۔ راج ببر نے تینوں الیکشن کمشنروں کا اتر پردیش سے ہونے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔چون کہ الیکشن کمیشن کااہم رول ہوتاہے اوربی جے پی کے لیے یوپی الیکشن اہم ہے۔

لوگ اسی لیے کہہ رہے ہیں کہ تینوں الیکشن کمیشن یوپی کے ہی کیوں ہیں۔اس سے الیکشن کمیشن کی غیرجانب داری پربھی سوال اٹھتاہے۔ اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر راج ببر نے ایک ٹویٹ میں لکھاہے کہ یہ بھی حیرت انگیز اتفاق ہے۔ اس وقت الیکشن کمیشن میں تینوں الیکشن کمشنرز یوپی سے ہیں۔

 راج ببر نے اس ٹویٹ کے ساتھ ہیش ٹیگ میں یوپی الیکشن 2022 کا ذکر کیا ہے۔ راج ببرکے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی۔ کانگریس کے حامی نیرج سینی نے ٹویٹ کیاہے کہ لیکن پھر بھی بی جے پی کی رخصتی یقینی ہے۔ کل یوپی سے سنا ہے کہ ایک اور جے چند نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

راہل گاندھی کے قریبی ساتھی جتن پرساد نے کانگریس سے تعلقات توڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ راج ببرکے ہینڈل پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ آپ سے زیادہ ترقی کے بارے میں کون جانتا ہے۔ نئی توانائی کے ساتھ بالی ووڈ اسٹائل پروموشن کریں۔ پرینکاجی کویوپی کا چہرہ بنائیں۔ حکومت کوئی مشکل کام نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button