بین ریاستی خبریں

گورنر کی منظوری کے بغیر پریڈنسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی مدت ملازمت میں توسیع

کولکتہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مغربی بنگال حکومت اور ان گورنر کے درمیان ٹکراو کے درمیان محکمہ تعلیم نے پریڈنسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی مدت میں توسیع کردی ہے۔اس کےلئے گورنر جو چانسلر ہیں کی منظور ی نہیں لی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق پریڈنسی یونیورسٹی کی وائس چانسلر انورادھا لوہیا کی مدت میں مزید دوسال کی توسیع کی گئی ہے۔
چوں کہ چانسلر کی منظوری نہیں لی گئی ہے اس لئے راج بھون اور ریاستی سیکریٹریٹ کے درمیان ٹکراو بڑھنے کا اندیشہ ہوگیا ہے ۔پریڈنسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو لے کر قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ اگلا وائس چانسلر کون ہوگا۔
ذرائع کے مطابقوائس چانسلر انورادھا لوہیا کی میعاد 10 جون کو ختم ہوگئی تھی۔ لیکن اس سے پہلے ، ریاست کے محکمہ اعلی تعلیم نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا تھا کہ چانسلرکو 3 جون کو توسیع کی درخواست دی گئی تھی۔ لیکن ابھی تک کوئی منظوری نہیں آسکی۔محکمہ اعلی تعلیم کا دعویٰ ہے کہ موجودہ صورتحال میں پریڈنسی جیسی یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے بغیر کام کرنا ممکن نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جمعرات کی شام کو محکمہ اعلی تعلیم نے انورادھا لوہیا کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس سے قبل بھی انورادھا لوہیا کی مدت میں وائس چانسلر کے عہدے پر توسیع کی گئی تھی واضح رہے کہ تین سال قبل طلبا تنظیموں نے انورادھا لوہیا کی مدت ملازمت میں توسیع پر اعتراض کرتے ہوئے کہاتھا کہ ان کے دور میں اساتذہ یونیورسٹی چھوڑ کر جارہے ہیں ۔بڑے پیمانے پر اساتذہ کی سیٹیں خالی ہیں ۔اس لئے انہیں وائس چانسلر دوبار نہیں بنانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button