
کریم نگر(تلنگانہ):12 دسمبر (بذریعہ میل )بروز ہفتہ صبح 10بجے دفتر شرعی فیصلہ کمیٹی ناکہ چوراستہ کریمنگر پر منعقد ہوا حافظ محمد معظم حسین صاحب فیضی کی قرآت کلام پاک سے آغاز ہوا امیر شرعی فیصلہ کمیٹی جناب مفتی محمد اعتماد الحق صاحب قاسمی نے صدارت کی بعض مقدمات کی مصالحت کے ذریعے یکسوئی کی گئ اور چند مقدمات کو فریقین کے لیئے سوچنے کا موقع دیا گیا اور ائندہ پیشی پر مقدمات کے سنوائی ہوگی فریقین میں سے کوئی ایک فریق مسلسل تین پیشیوں تک حاضر نہیں ہوتا ہے تو کمیٹی ایسے مقدمات کو عدم دلچسپی کی بنیاد پر مقدمہ خارج کردیا جاتا ہے الحمداللہ شرعی فیصلہ کمیٹی کے فیصلون سے عوام میں اطمنان میں پیدا ہورہا ہے اور عوام اپنے معاملات کی یکسوئی کےلئے شرعی فیصلہ کمیٹی کریمنگر سے رجوع ہورہے ہیں شرعی فیصلہ کمیٹی کااجلاس ہر مہینہ کے دوسرا ہفتہ چوتھا ہفتہ منعقد ہوتا ہے جس میں علماء کرام مفتیان عظام کی نگرانی میں قرآن وحدیث کی روشنی میں مسائل حل کئیے جاتے ہیں اجلاس میں امیر شرعی فیصلہ کمیٹی کے علاوہ مفتی محمد عبد الکلیم صاحب قاسمی حافظ احمد منقبت شاہ خان صاحب صدر قاضی حافظ محمد معظم حسین صاحب فیضی حافظ محمد صادق علی احمد صاحب شریک تھے
آئندہ اجلاس 26دسمبر 2020بروز ہفتہ صبح 10بجے منعقد ہوگا



