دلچسپ خبریںسرورققومی خبریں

مہاراشٹرا: ناسک کے شہری کا دعویٰ، کرونا ویکسین لینے کے بعد جسم مقناطیس بن گیا,سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو

ناسک:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)میڈیااطلاعات کے مطابق مہاراشٹر کے ایک بزرگ شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے بعد اس کے جسم میں مقناطیسی طاقت پیدا ہوگئی ہے۔ اس شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ جب سے اس نے ویکسین کی دوسری خوراک لی ہے ،اس کے بعد سے اس کے جسم میں فولاد کے برتن چپک رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوہے کی طرح اسٹیل کے برتن بھی اس کے جسم میں چپک رہے ہیں ۔عجیب و غریب کیس منظر عام پر آنے کے بعد ڈاکٹروں نے بھی اس کی تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ناسک کے اروند جگناتھ سونار (71) نے کچھ دن پہلے ہی کرونا ویکسین کی دوسری خوراک لی ہے۔ اروند نے دعویٰ کیا ہے کہ جب سے اس نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لی ہے تب سے اس کے جسم میں مقناطیسی طاقت پیدا ہوگئی ہے۔

اروند جگناتھ نے اپنی بات کو ثابت کرنے کے لئے ایک ویڈیو بنائی ہے ،جو کہ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اس ویڈیو میں ، چمچ ، چھوٹی پلیٹ ، چاقواور گھریلو برتن اروند کے جسم میں چپکتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔اروند جگناتھ نے بتایا کہ جب یہ پہلی بار ہوا تو ایسا لگتا تھا کہ برتن پسینے کی وجہ سے جسم سے چپک رہے ہیں ۔

لیکن اس کے بعد میں نے نہانا،پھر جب اس کا تجزیہ کیا ، تودوسری بار بھی برتن جسم سے چپکتا ہوا نظر آیا ۔اروند جگناتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے بعد ہی اس کے جسم میں یہ تبدیلی آئی ہے۔ ایسی صورتحال ڈاکٹروں کے لئے معمہ بن گئی ہے ۔ ڈاکٹر اشوک تھوراٹ نے کہا کہ یہ تحقیق کا موضوع ہے، ہم اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے کہ اروند جگناتھ کے جسم میں اسٹیل یا لوہے کے برتن وغیرہ کیوں چپک رہے ہیں ،

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bol Bhidu (@bolbhidu)

 

https://urduduniya.in/amazon_auto_links/deals/

ہم مکمل تحقیق کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچ پائیں گے۔فی الحال اس پورے معاملے کی رپورٹ حکومت مہاراشٹر کو پیش کی جائے گی۔ حکومتی احکامات کے مطابق ہی کسی نتیجے پر پہنچاجا سکتا ہے۔ تاہم کسی طرح بھی اس شخص کے دعویٰ کو تسلیم نہیں کیاجاسکتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button