قومی خبریں

بھگواپارٹی کو کرارا جھٹکا: مکل رائے کی گھر واپسی ، ٹی ایم سی میں ممتابنرجی کی طرف سے استقبال

کولکاتہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مکل رائے جو پچھلے کئی سالوں سے مغربی بنگال میں بی جے پی کا اہم چہرہ تھے ، اب بی جے پی کو کرارا جھٹکا دے کر اپنے پرانی پارتی ٹی ایم سی میں شامل ہوکر ’’گھر واپسی‘‘ کا گیت گنگنانے لگے ہیں۔ انہیں ترنمول کانگریس سربراہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ’’گھر واپسی ‘‘ کی رسم ادا کرائی ہے ۔

اس دوران اُن کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی بھی موجود تھے۔ مکل رائے کے ساتھ ان کا بیٹا سبھرانشو رائے بھی ٹی ایم سی میں شامل ہو ا ہے ۔ مکل رائے نے ترنمول کانگریس میں واپسی کے دوران کہا کہ میں اپنے پرانے گھر واپس آکر بہت خوش ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے لوگوں سے مل کر اچھا لگا ہے۔  انہوں نے دیدی کو ملک اور مستقبل کا قائد بھی قرار دیا۔ مکل رائے کے مطابق بنگال کی موجودہ صورتحال میں کوئی بھی بی جے پی میں نہیں رہ سکتا۔ اس سے قبل بھی ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی میں صورتحال بہت خراب ہے، وہاں کوئی صحیح طور پر نہیں رہ سکتا۔ پارٹی میں واپس آنے پروزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ میں ان سے کبھی ناراض نہیں ہوئی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مکول رائے نے مجھ پر کبھی سیاسی حملہ نہیں کیا اور انتخابات میں بھی ہمارے خلاف کچھ بولا۔

وہیں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے واضح طور پر کہا کہ جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دھوکہ دہی کی،انہیں پارٹی میں ہرگز نہیں لیں گے۔واضح ہو کہ مکل رائے کے حالیہ اختتام پذیر اسمبلی انتخابات کے بعد پارٹی چھوڑنے سے بی جے پی کو ایک دھچکا لگا ہے۔ مکل رائے ،جو ٹی ایم سی چھوڑ کر 2017 میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے ، کا شمار ممتا بنرجی کے قریبی لوگوں میں ہوتا ہے ،

جنھیں بھگوا پارٹی توڑنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ ان کے بی جے پی میں آنے کے بعد ٹی ایم سی قائدین کی ایک بڑی تعداد بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ جس میں کبھی ممتا کے قریبی سمجھے جانے شوبھندو ادھیکاری کا نام سر فہرست ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button