جرائم و حادثات

حیدرآباد:نمس کے احاطہ میں نامعلوم شخص کی خودکشی

حیدرآباد (اردودنیانیوز) شہر حیدرآباد کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (نمس) کے احاطہ میں ایک نامعلوم شخص نے درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے کہاکہ اس کی عمر تقریبا 40برس ہے ۔اسپتال کے ملینیم بلاک کے پچھلے حصہ میں ایک درخت سے اس کی لاش لٹکتی ہوئی پائی گئی۔اسپتال کے حکام نے اس بات کی اطلاع پنجہ گٹہ پولیس کو دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی۔پولیس نے پنچنامہ کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔اس انتہائی اقدام کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button