
لندن:(اردودنیا/ایجنسیاں)برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ نے جنوبی شہر کارنوال کے نواح میں دنیا کی سات بڑی معیشتوں پر مشتمل گروپ سیون کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ایک تقریب میں کیک کاٹنے کے لیے بالاصرار روایتی تلوار کا استعمال کیا ہے لیکن انھوں نے ایسا کیوں کیا؟ ملکہ ایلزبتھ مْصر تھیں کہ وہ تلوار ہی سے بڑا کیک کاٹیں گی مگران کے اس اصرار پر ان کے ساتھ کھڑی ڈچز آف کارنوال کامیلا اورڈچزآف کیمبرج کیٹ میڈلٹن اپنی ہنسی ضبط نہیں کرسکی ، اور تقریب میں شریک باقی سب لوگ بھی کھلکھلا کر ہنس پڑے۔
ملکہ کو ایڈن پروجیکٹ میں بڑے ظہرانے کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑا کیک کاٹنے کے لیے روایتی تلوار پیش کی گئی تھی۔جب وہ اس سے کیک کاٹنے لگیں تو ان کے پاس کھڑی ایک خاتون نے آواز لگائی کہ اس کام کے لیے تو چاقو بھی دستیاب ہے۔اس پر ملکہ بو لیںکہ جی ہاں! میں جانتی ہوں کہ چاقو بھی موجود ہے۔پھر وہ شاہی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تلوار سے کیک کاٹا، مگر وہ بہ مشکل ہی کیک کے دوٹکڑے کرپائی تھیں۔
ملکہ ایلزبتھ نے دنیا کے سب سے بڑے مصنوعی برساتی جنگل کے سائبان کے نیچے سات امیر ترین ممالک پر مشتمل گروپ کے قائدین کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔اس موقع پر انھوں نے امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن سے بھی ملاقات کی اور ان سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس استقبالیہ تقریب میں پچانوے سالہ ملکہ کے ساتھ برطانوی شاہی خاندان کی دوسری اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
ان میں ملکہ کے بڑے فرزند اور وارث شہزادہ چارلس ،ان کی اہلیہ کامیلا اور پوتے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن شامل تھیں۔ملکہ ایلزبتھ گذشتہ سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے برطانیہ عظمیٰ کی شاہی حکمراں چلی آرہی ہیں۔
My favourite thing about the G7 summit is these pictures of the Queen cutting a cake with a sword pic.twitter.com/RL17apCb2u
— Lillie. (@lillicent_x) June 11, 2021
ان کے شوہر شہزادہ فلپ اپریل میں وفات پا گئے تھے۔اس کے بعد انھوں نے پہلی مرتبہ کسی بڑی عوامی تقریب میں شرکت کی ہے۔



