سرینگر (اردودنیا/ایجنسیاں)آرٹیکل 370 پر تبصرہ کرنے کولے کر کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ کی تنقید کے درمیان، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے آج کہا کہ اگر ہندوستانی آئین کے بانی بی آر امبیڈکر زندہ ہوتے تو بی جے پی نے ان کوبھی پاکستان نواز کا لیبل لگا دیا ہوتا۔محبوبہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو امبیڈکر کے تیار کردہ آئین نے تسلیم کیا تھا لیکن مرکز نے اسے ختم کردیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس آرٹیکل کو جس نے سابقہ جموں وکشمیرریاست کو خصوصی حیثیت دی تھی، کو مرکز نے اگست 2019 میں غیر موثر بنا دیا تھا۔پی ڈی پی سربراہ کا یہ بیان دگ وجے سنگھ کے سوشل میڈیا پر آڈیو پیغام پر دئے جانے والے مبینہ تبصرہ پرتنقید کے درمیان سامنے آیا ہے۔
سنگھ نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ اگر اقتدار میں آئے تو ان کی پارٹی آرٹیکل 370 کے خاتمے اور جموں و کشمیر کو مکمل ریاست بنانے پر غور و فکر کرے گی۔ کچھ عرصہ جموں وکشمیر میں اقتدار میں بی جے پی کی حلیف رہی پی ڈی پی سربراہ نے ٹویٹ کیاکہ خدا کاشکرہے کہ امبیڈکر آج زندہ نہیں ہیں ورنہ انہیں بھی پاکستان نواز کہہ کر بی جے پی نے بدنام کردیاہوتا۔



