جرائم و حادثاتقومی خبریں

دہلی : روہنگیا ئی پناہ گزین کے کیمپ میں آتشزدگی ، 50 سے زائد چھوپڑیاں خاک

نئی دہلی:(اردودنیا/ایجنسیاں)جنوب مشرقی دہلی میں کالندی کنج میٹرو اسٹیشن کے قریب واقع روہنگیا مہاجرین کے کیمپ میں آتشزد گی کا المناک سانحہ پیش آگیا ، جس میں تقریباً53سے زائد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں، اس کی اطلاع عہدیداروں نے دی ہے۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا،

فائر ڈیپارٹمنٹ کو اس کے بارے میں رات گیارہ بج کر پانچ منٹ پر اطلاع ملی تھی۔ عہدیدار کے مطابق آگ میں کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کالندی کنج میٹرو اسٹیشن کے قریب مدن پور کھادر کے مقام پر پانچ فائر گاڑیاں موقع پر بھیج دی گئی تھیں، شام 3 بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ روہنگیا ئی مہاجرین کیمپ میں فون کے ذریعہ آتشزدگی کے متعلق پی سی آر (پولیس کنٹرول روم) کو اطلاع ملی تھی،

جس کے بعد پولیس مدن پور کھادر کے کنچن کنج پر موقع پر پہنچی،جس پر قابو پالیا گیا۔اس سلسلے میںڈپٹی کمشنر آف پولیس (جنوب مشرقی) آر پی مینا کا نے کہا کہ 56 جھونپڑیاں جل کر خاک ہو ئی ہیں ، جن میں تقریبا 270 روہنگیا پناہ گزین مقیم تھے۔ البتہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آگ قدرتی طور پر لگی ، شارٹ سرکٹ آتشزدگی کی وجہ ہے ، یا پھر کسی شرانگیز کی شیطانی کوشش ہے ، اس کی مکمل جانکاری لی جارہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button