لندن :(اردودنیا/ایجنسیاں)ایک سروے رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی نئی مخلوط حکومت زیادہ دیر تک نہیں چلے گی بلکہ وہ جلد ہی سیاسی بحران کا شکارہوکرختم ہوجائے گی۔ غیرملکی ٹی وی کی سروے رپورٹ کے مطابق 43 فیصد اسرائیلی عوام کا خیال ہے کہ نئی اسرائیلی حکومت زیادہ عرصے تک نہیں چلے گی۔ نئی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی اور جلد ہی ختم ہوجائے گی۔
سروے میں بتایا گیا ہے کہ 30 فی صد لوگوں کو یقین ہے کہ حکومت دراصل ایک طویل عرصے تک کام کرے گی لیکن مدت کے اختتام تک یہ قائم نہیں رہے گی۔ صرف 11 رائے دہندگان کا ماننا تھا کہ حکومت 4 سال تک کام کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق 61 فی صد نے بتایا کہ دائیں بازو کی پارٹی کے رہنما اور اگلے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ چینج بلاک میں شامل ہوئے اور ذاتی مقاصد کے لیے نئی حکومت میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 20 فی صد کا کہنا ہے کہ وہ نظریاتی مقاصد کے لیے حکومت کا حصہ بنے ہیں۔ انیس فی صد نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔



