
گوالیار؍بھوپال:(اردودنیا/ایجنسیاں)ایم پی میں نقلی ریمڈیسویر انجکشن کے بعد اب کورونا کے نقلی گولیاں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف ہوا کہ فیوی میکس-400 نامی 40 ہزار جعلی گولیاں ملی ہیں۔ اس ریکیٹ کا اڈیشہ میں انکشاف کے بعد گوالیا رمیں بھی انکشاف ہوا ہے ۔ جس کمپنی کا نام دوائی پر پرنٹ کیا گیا ہے، وہ کمپنی سرے سے زمینی طور پر موجود ہی نہیں ہے ۔
واضح ہو کہ یہ نقلی گولیاں اوڈیشہ کی کمپنی نے گوالیار-چمبل زون میں سپلائی کی ہے ۔ اوڈیشہ ڈرگس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سے معلومات حاصل کرنے کے بعد گوالیار انتظامیہ کارروائی میں شامل ہوگئی ہے۔ محکمہ ڈرگس نے ایک میڈیکل ایجنسی پر چھاپہ مارکر فیوی میکس 400 کی 500 گولیاں برآمد کی ہیں۔ 320 گولی کے نمونے بھوپال جانچنے کے لئے بھیجے گئے ہیں۔
واضح ہو کہ اوڈیشہ کے شہر کٹک کی میڈی لائیڈ میڈیکل ایجنسی میں کرونا کی جعلی دوائی کاانکشاف ہوا تھا، اب اس کے تار گوالیار سے جڑ گئے ہیں ۔ کٹک میں پکڑے گئے میڈیکل آپریٹر نے ان جعلی دوائیوں کو گوالیار میں فراہم کئے جانے کی بات تسلیم کی تھی ۔



