قومی خبریں

سرکاری اعداد و شمار میں خلاصہ : کرونا ویکسین لینے کے بعد ۴۸۸؍کی ہوئی موت ، ۲۶؍ہزار پر سنگین اثرات نظر آئے

نئی دہلی:(اردودنیا/ایجنسیاں)ملک بھر میں کرونا نامی وبا کو شکست فاش دینے کیلئے ویکسی نیشن مہم جاری ہے ، تاہم سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے یہ انکشاف ہوا کہ ویکسین لینے کے بعد اب تک ملک بھر میں 488 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ اس عرصے کے دوران 26 ہزار افرادمیں سنگین اثرات نظر آئے ہیں ۔

سائنس کی زبان میں اسے ایڈورس ایونٹ فلوئنگ ایمیو نائزیشن کہا جاتا ہے۔

واضح ہو کہ اس طرح کا ’ڈیٹا‘ ہر ایک ملک میں جمع کیا جارہا ہے ، تاکہ مستقبل میں ویکسین کے مضر اثرات کو کم کیا جاسکے،تاہم یہ اعداد و شمار 16 جنوری سے 7 جون تک ہیں۔ ویسے اگر اعداد و شمار کا بغور جائزہ لیا جائے ،تو اموات کی تعداد بہت کم معلوم ہوتی ہے۔ 7 جون تک ملک بھر میں 23.5 کروڑ افراد کو ویکسین دیئے گئے تھے، اس کے دوران 26200، AEFI کے کیس آئے ہیں،

یعنی اگر اسے فی صد میں دیکھا جائے تو یہ صرف 0.01 فیصد ہے۔ بالفاظِ دیگر اس طرح سمجھا جاسکتا ہے کہ 143 دن کے اندر 10 ہزار افراد میں سے صرف ایک شخص میں ویکسین کے مضر اثرات ظاہر ہوئے، جبکہ ہر 10 لاکھ ویکسین والے افراد میں 2 افراد کی موت ہوئی۔

اب تک موصولہ اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان بائیوٹیک کے کوویکسین اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے کووی شیلڈ ان دونوں ویکسین میں 0.1فیصدAEFI کے کیسز ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اعداد و شمار کو دیکھیں تو اموات کی تعداد اور اے ای ایف آئی کے کیسز دونوں ہی بہت کم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button