بین ریاستی خبریں

پھلواری شریف،ہندوستان کی مشترکہ تہذیب وثقافت پر ہمیں فخر:ریت لال

 

پھلواری شریف(اردودنیانیوز) دانا پور سے آرجے ڈی ایم ایل اے ریت لال رائے کے استقبال میں سموار کوایک تقریب کاانعقاد آرجے ڈی لیڈرمولوی حسن عرف مکھن اور افرو ز عالم عرف گڈوکے ذریعہ مقامی آمنترن ہال میں ہوا۔استقبالیہ تقریب کی صدارت پٹنہ ضلع اوقاف کمیٹی کے سابق سکریٹری اور فن وثقافت سیل کے ضلع صدر ایڈوکیٹ نواب عالم نے کی۔ نشست میںایم ایل اے ریت لال رائے کوافرو ز عالم عرف گڈو، تکیہ جمال شاہ کے سکریٹری اور مشہور سماجی کارکن مولوی حسن عرف مکھن، مشتاق احمدنے گلدستہ پیش اور شال پیش کرکے ان کاپرجوش استقبال کیا۔استقبالیہ تقریب سے ریت لال رائے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب مشترکہ وراثت اورہندومسلم اتحاد کی علمبردار ہے ۔ ثقافت کوکسی بھی حالت میں منقسم نہیں کیاجاسکتا۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں مشترکہ وراثت پرفخر ہے ۔لیکن چندفرقہ وارانہ طاقتوں کے ذریعہ اس اتحاد اور سالمیت کوبرباد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ثقافت کوکسی بھی حالت میںختم نہیں کیاجاسکتا ہے ۔ ہم گاندھی اور بھگت سنگھ کے مویدہیں۔گاندھی اور بھگت کے راستے پرچل کرہی ملک کی ترقی ممکن ہے ۔ایم ایل اے نے استقبالیہ تقریب کے انتظام کاروں کادل سے شکریہ اداکیا۔اس موقع پرریت لال رائے کے بھائی سماج سیوی پنکو یادو کو بھی اعزاز بخشا گیا۔استقبالیہ تقریب میں داناپور کے بی ڈی او ، بلاک پرمکھ سنیل رائے، محمد سونو،پنٹویادو، منظر امام، مظفر ، دولت امام، شمشاد خان، نصیرالدین عرف رنکو، اشرف ،بنگالی خان، امتیاز عرف ببن خان،اظہرمصطفی ، سہیل اصغر علی وغیرہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button