قومی خبریں

متنازعہ انتخابی تقریر کے سلسلے میں کولکاتہ پولیس نے کی متھن چکروتی سے پوچھ گچھ

کولکاتہ :(اردودنیا/ایجنسیاں)متنازعہ انتخابی تقریر کے سلسلے میں کولکاتہ پولیس نے بالی وڈ اداکار اور مغربی بنگال انتخابات سے قبل بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والے متھن چکرورتی سے پوچھ گچھ کی ہے متھن کے خلاف متنازعہ تقریر کے سلسلے میں مانیکالتا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ متھن نے ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ اس معاملے میں ہائی کورٹ نے تفتیشی افسر کو متھن سے ورچوئلی پوچھ گچھ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ متھن مارچ میں کولکاتہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوئے تھے۔ جیسے ہی انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ، انہوں نے ممتا پارٹی اور ان کی ترنمول کانگریس حکومت کے خلاف سخت رویہ اختیارکیا۔ بریگیڈ گراؤنڈ میں ریلی کے اسٹیج سے انہوں نے کہا تھا کہ میں ایک نمبر کاکوبرا ہوں، کاٹوں گا تو تم فوٹو بن جائوگے ۔

قابل ذکر ہے کہ متھن اس سے قبل ترنمول کانگریس سے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ مغربی بنگال کے انتخابات میں اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود بی جے پی ترنمول کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ۔ ٹی ایم سی ریاست میں مسلسل تیسری بار 200 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آئ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button