
وزیر اعظم مودی کی جھوٹی شبیہہ کو بچانے کے لئے مرکزی حکومت وائرس کو فروغ دے رہی ہے: راہل گاندھی
نئی دہلی:(اردودنیا/ایجنسیاں)کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ملک میں کورونا وائرس کے خلاف جاری ویکسی نیشن کے حوالے سے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی کوتاہی کی وجہ سے ویکسین کی کمی کو چھپانے کے لئے بی جے پی کے روزانہ کے جھوٹ اور کھوکھلے نعروں کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ملک کو فوری طور پراور مکمل ویکسی نیشن کی ضرورت ہے!
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی غلط تصویر کو بچانے کے لئے مرکزی حکومت کی مستقل کوششیں اس وائرس کو فروغ دے رہی ہیں اور عوام کی جان لے رہی ہیں۔ کورونا کے خلاف جاری ویکسی نیشن پر راہل گاندھی کئی بار مرکز کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ایک رپورٹ کو ٹیگ کیا ہے۔
اس رپورٹ میں انہوں نے کوویشیلڈ کی پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان زیادہ وقفہ رکھنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے سائنسدانوں سے مشورہ کیے بغیر ویکسین کے خوراک کے درمیان وقت بڑھا دیا ۔



