
ماسکو:(اردودنیا/ایجنسیاں)فرانس میں کورونا کیسسز میں کمی کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ بعض حالات کے علاوہ کھلے علاقوں میں ماسک کی ضرورت کو کل تک ختم کردیا جائے گا، اور20 جون سے رات کا لاک ڈاؤن ختم کردیا جائے گا۔وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس نے کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ پچھلے 7 دنوں میں روزانہ کی اوسط تعداد کم ہوکر 3 ہزار 200 کیسز ہو گئے ہیں۔
اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ فرانس کے کسی بھی خطے میں وبا کے بارے میں کوئی خدشہ موجود نہ ہونے کا ذکر کرنے والے کاسٹیکس نے یاد دہانی کرائی کہ آج تک 30 ملین سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ہجوم، اسٹیڈیمز اور بازاروں کے علاوہ کے کھلے مقامات پر ماسک کی مجبوری کل سے ختم ہو جائیگی اور بند مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہو گا۔لاک ڈاؤن پر عمل درآمد 30 جون سے قبل ہی 20 جون سے ختم کر دیا جائیگا۔



