بین ریاستی خبریں

بنگال میں کوئی سیاسی تشدد نہیں ، بی جے پی کویوپی پردھیان دیناچاہیے،ممتا بنرجی

ممتا بنرجی کاپلٹ وار،کہا،طوفان کے بعدبنگال کوکوئی پیسہ نہیں ملا

کولکاتہ 17جون:(اردودنیا/ایجنسیاں)بنگال میں بی جے پی کے سیاسی تشددکے دعوؤں پر ممتا بنرجی نے آج اپنی خاموشی توڑ دی۔ ممتا بنرجی نے واضح طور پر کہا کہ مغربی بنگال میں کوئی سیاسی تشدد نہیں ہے۔ ہم سیاسی تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ سیاسی تشدد بی جے پی کا حربہ ہے۔ انہیں اترپردیش کو دیکھناچاہیے جہاں لاشیں تیر رہی ہیں۔ہم تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ سیاسی تشدد بی جے پی کی ایک چال ہے۔

انہیں یوپی جانا چاہیے تھا جہاں لاشیں تیر رہی ہیں۔ٹویٹر پر جاری تنازعہ کے درمیان ، ممتا بنرجی نے کہاہے کہ بدقسمتی سے ، وہ (مرکز) ٹویٹر پر قابو نہیں پاسکتا ہے لہٰذا وہ انہیں پریشان کرنا چاہتاہے۔ اسی طرح ، وہ مجھ پر قابو نہیں رکھ سکتے ہیں لہٰذا وہ میری حکومت کوکمزورکرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہیں اسے روکنا چاہیے۔ ممتابنرجی نے دعویٰ کیاہے کہ طوفان یاس کے بعد مرکزی حکومت کی طرف سے ریاست (مغربی بنگال) کو کوئی رقم نہیں دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button