نئی دہلی ،17؍ جون:(اردودنیا/ایجنسیاں)دہلی پولیس نے کسانوں کے احتجاج کے دوران لال قلعہ میں ہونے والے تشدد کے سلسلے میں دیپ سدھو اور دیگر کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ گجیندر سنگھ ناگر 19 جون کو دوپہر 2 بجے نئے چارج شیٹ کا جائزہ لینے کے بعد اس سے متعلق حکم منظور کریں گے۔
عدالت نے کہاکہ اس کیس کے تفتیشی افسر نے عینی شاہدین کے نام بتائے گئے ہیں جو تشدد میں شدید زخمی ہوئے تھے یا جن سے اسلحہ چھینے گئے تھے ۔ عدالت نے چارج شیٹ دائر کی تھی اور درخواست کی تھی کہ سدھو سمیت 16 ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ تشدد کے اہم سازشی کارکن سدھو کو 9 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس نے اس پر لال قلعے میں تشدد کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔26 جنوری کو لال قلعہ تشدد کیس میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے اس سے قبل گذشتہ ماہ چارج شیٹ داخل کی تھی۔ تیس ہزاری کورٹ میں دائر اس چارج شیٹ میں دیپ سدھو سمیت تقریبا 16 افراد کو ملزم بنایا گیا تھا۔
پولیس نے لال قلعہ کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے واقعے کو ملک دشمن سرگرمی قرار دیا تھا۔ فورنسک ماہرین کی ایک ٹیم نے واقعے کے بعد لال قلعہ کا دورہ کیا تھا اور شواہد اکٹھے کیے تھے۔



