نئی دہلی ،18؍ جون:(اردودنیا/ایجنسیاں)تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے جمعہ کو نئی دہلی میں کانگریس کے صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ اسٹالن کی حال ہی میں وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کانگریس کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ یہ پہلی ملاقات ہے۔ یہ ملاقات سونیا گاندھی کی رہائش گاہ 10 جن پتھ پر ہوئی۔
اس موقع پر اسٹالن کی اہلیہ درگاوتی اسٹالن بھی موجود تھیں۔اس ملاقات کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس تمل ناڈو کو مضبوط اور خوشحال بنانے کے لئے ڈی ایم کے کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔
اس ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیاکہ کانگریس کے صدر سونیا گاندھی اور میں ، تمل ناڈو کے وزرائے اعلی ایم کے اسٹالن اور درگاوتی اسٹالن سے مل کر خوشی ہوئی۔ ہم مضبوط اور خوشحال تامل ناڈو کی تعمیر کے لئے ڈی ایم کے کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ اسٹالن نے پہلی بار ریاست کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالا ہے۔



