الریاض:(ویب ڈیسک) عرب میڈیا کے مطابق ‘ذالاین’ کے نام سے نیا شہر بسایا جائے گا جو کاربن فری ہوگا اور قدرتی ماحول کی طرح مستقبل کے شہروں کے لیے مثال ہو گا۔جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے یہ شہر جدت کا شاہکار ہوگا، گاڑیوں کے شور، شہروں کی ہنگامہ خیزیوں اور آلودگی سے پاک ہوگا۔’ذا لاین‘ سعودی وڑن 2030 کے اہداف کو عملی جامہ پہنائے گا۔
یہاں روزگار کے 3 لاکھ 80 ہزار مواقع مہیا ہوں گے۔ یہ شہر 2030 تک سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار میں 180 ارب ریال کا حصے دار بنے گا۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ شہر 170 کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہو گا۔ شہر کے کسی بھی پوائنٹ تک پہنچنے میں 20 منٹ سے زیادہ نہیں لگیں گے۔’ذا لاین‘ میں مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی پر مکمل انحصار کیا جائے گا۔ یہ شہر زندگی کا نیا تصور دے گا اور یہ سو فیصد ماحول دوست ہوگا۔




