
نئی دہلی ،19؍ جون :(اردودنیا/ایجنسیاں)ایمس کے سربراہ نے کورونا کی تیسری لہر کے بارے میں آج ایک بڑا بیان دیا ہے۔ این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے 6 سے 8 ہفتوں میں کورونا کی تیسری لہر آسکتی ہے۔ ایمس کے چیف ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہا کہ اگلے چھ سے آٹھ ہفتوں میں ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر کا امکان ہے۔
ڈاکٹر گلیریا نے کہاکہ جیسے ہی ہم نے انلاک کرنا شروع کیا ہے ، ایک بار پھر کوویڈ مناسب طرز عمل کا فقدان ہے۔ ہم نے پہلی اور دوسری لہر کے درمیان ہونے والے واقعات سے سبق نہیں لیا ۔ دبارہ بھیڑ جمع ہورہی ہے ، لوگ بڑے پیمانے پر جمع ہو رہے ہیں اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو قومی سطح پر کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے میں بہت کم وقت لگے گا۔ اگلے چھ سے آٹھ ہفتوں میں یہ ہوسکتا ہے۔
ہوسکتا ہے اس سے تھوڑا زیادہ وقت لگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ ہم کورونا پروٹوکول کتنا عمل پیرا ہیں ۔ملک میں جاری کورونا کی دوسری لہر اب ختم ہورہی ہے۔ لیکن جب یہ عروج پر تھی تو ملک کے مختلف حصوں میں اسپتالوں کی حالت خراب تھی۔ اسپتالوں میں بیڈوں کی شدید قلت تھی۔
تقریبا تمام اسپتالوں میں طبی سہولیات کی کمی تھی۔ سوشل میڈیا پر ایس او ایس پیغامات نے دنیا کی توجہ مبذول کرلی اور بہت سے ممالک مدد کے لئے آگے آئے تھے۔کورونا کی دوسری لہر کمزور ہوتے ہی بہت ساری ریاستوں نے پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔ تاہم تیسری لہر کے خلاف تیاریاں جاری ہیں۔



