بین الاقوامی خبریں

برازیل میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتیں اب نصف ملین سے زائد

لندن 20جون:(اردودنیا/ایجنسیاں)جنوبی امریکی ملک برازیل میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد نصف ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس حوالے سے برازیل دنیا بھر میں صرف امریکہ سے پیچھے ہیں، جہاں کرونا نے اب تک چھ لاکھ انسانوں کی جان لے چکی ہے۔برازیلی میں حکام کے مطابق ہفتہ انیس جون کی شام اس لاطینی امریکی ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے انسانی اموات کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ کی علامتی سطح پر بہت اہم سمجھی جانے والی حد بھی پار کر گئی۔

برازیل کی مجموعی آبادی 210 ملین کے قریب ہے اور ہفتے کے روز وہاں کووڈ انیس کے مزید 2,495 مریض انتقال کر گئے۔دنیا کا وہ ملک جو اب تک اس عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، امریکا ہے۔ امریکا میں کورونا وائرس اب تک چھ لاکھ سے زائد انسانوں کی موت کی وجہ بن چکا ہے۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ امریکا کی مجموعی آبادی برازیل کی آبادی سے 55 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے باوجود برازیل میں اب تک پانچ لاکھ سے زائد انسان ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس ملک میں اگر کووڈ انیس کے مریضوں کی اموات میں اسی رفتار سے اضافہ ہوتا رہا، تو جلد ہی برازیل امریکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کورونا کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتوں والا ملک بن جائے گا۔برازیل میں ان نصف ملین شہریوں کی موت ایک بہت بڑا المیہ تو ہے، لیکن ساتھ ہی اس المیے سے دو باتیں بھی جڑی ہوئی ہیں۔ ایک یہ کہ کورونا وائرس ابھی تک اس ملک میں بہت بڑی تعداد میں اموات کا سبب بن رہا ہے۔

دوسری بات یہ کہ ملکی صدر جیئر بولسونارو اب بھی طبی اور سائنسی ماہرین کی طرف سے کیے جانے والے مطالبات اور سفارشات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔صدر بولسونارو کی حکومت ملک میں اس وبا کی روک تھام کے لیے تسلی بخش اقدامات کرنے میں جس طرح ناکام رہی، اس پر صرف عوام کی طرف سے ہی احتجاج نہیں کیا جا رہا بلکہ ملکی سینیٹ کا ایک تحقیقاتی کمیشن بھی یہ چھان بین کر رہا ہے کہ آیا حکومت اس بحران کا مقابلہ کرنے میں بدانتظامی کا شکار رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button