قومی خبریں

بزرگ مسلم کی پٹائی معاملہ تھانہ آکر بیان درج کرانے سے ٹویٹر کے ایم ڈی کا انکار ، پولیس نے بھیجا ایک اور نوٹس

غازی آباد، 21 جون : (اردودنیا/ایجنسیاں)کے ایم ڈی نے سوشل میڈیا پر بزگ مسلمان شخص کے حساس ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے سے متعلق معاملے میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تحقیقات میں شامل ہونے کی پیش کش کی ہے۔ غازی آباد پولیس نے ان سے کہا تھا کہ وہ لونی بارڈر تھانے میں آکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔ مائیکروبلاگنگ سائٹ کے ایم ڈی کی پیش کش پر پولیس نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔

ساتھ ہی اس معاملے سے متعلق عہدیداروں کو ایک اور نوٹس بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ پیر کو عہدیداروں نے اس کے بارے میں معلومات دی۔عہدیداروں نے بتایا کہ ٹویٹر کے ایم ڈی منیش مہیشوری بنگلور میں رہتے ہیں۔ غازی آباد پولیس نے 17 جون کو انہیں نوٹس جاری کیا تھا۔ ان سے کہا گیا کہ وہ سات دن کے اندر اس معاملے میں لونی بارڈر تھانے میں اپنا بیان ریکارڈ کریں۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (غازی آباد رورل) ایراج راجہ نے کہاکہ ٹویٹر انڈیا کے ایم ڈی نے جواب دیا ہے اور کچھ دیر کے لئے ویڈیو کال کے ذریعے تحقیقات میں شامل ہونے کی پیش کش کی ہے۔

انہوں نے پولیس کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔راجہ نے کہاکہ ٹویٹر انڈیا کے عہدیداروں نے اس معاملے پر کچھ معلومات اور وضاحت دی ہے۔ ان معلومات کے حوالے سے ہم ٹویٹر انڈیا کے متعلقہ عہدیداروں کو ایک اور نوٹس بھیجنے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button